جيو پر بتايا گيا کہ پاکستاني طلبہ کو امريکہ کي يونيورسٹيوں ميں داخلہ تو مل رہا ہے مگر امريکي حکومت ويزہ نہيں دے رہي۔ جب سے پاکستان نے امريکہ کا افغانستان کي جنگ ميں ساتھ ديا ہے اور دہشتگردي کي جنگ ميں امريکہ کا اتحادي بنا ہے پاکستاني طلبہ کو سٹوڈنٹ ويزہ ملنے ميں دشواري پيش آرہي ہے۔ ٢٠٠١ کے بعد سے اسي وجہ سے امريکي يونيورسٹيوں ميں پاکستاني طلبہ کي تعداد گھٹني جارہي ہے۔ امريکہ کو بھي معلوم ہے کہ پاکستان نے طالبان کو اکيلا چھوڑ کر امريکہ کي مدد کي اور پاکستاني حکومت کو بھي معلوم ہے کہ اس جنگ ميں امريکہ کا ساتھ دينے کے باوجود سب سے زيادہ امريکہ ميں پاکستاني متاثر ہوۓ۔ پاکستانيوں کو ڈيپورٹ کيا گيا۔ طلبہ جو پاکستان وزٹ کيلۓ گۓ ان کو واپس نہيں آنے ديا گيا۔
اس بارے ميں حکومت کي خاموشي يہي ظاہر کرتي ہے کہ وہ کلي طور پر بے بس ہے اور اس کو صرف آرڈر کي تکميل کرني آتي ہے ليکن کريڈٹ لينا نہيں آتا۔
پاکستاني حکومت کو چاہۓ تھا کہ اس کيس کو امريکہ کے سامنے جرات سے پيش کرتي کيونکہ ہمارا اب تک کا ريکارڈ صاف ہے۔ ہمارے طلبہ ابھي تک کسي دہشت گردي ميں ملوث نہيں پاۓ گۓ اور نہ ہي امن و امان کا مسلہ بنے ہيں مگر اس کے باوجود لگتا ہے کہ ايک سپيشل گروپ امريکہ ميں جان بوجھ کر پاکتسانيوں کيلۓ مسائل پيدا کررہا ہے ۔ ابھي تک اس بارےميں ہمارا سفارتخانہ بھي خاموش ہے اور صدر صاحب بھي کوئي قدم نہيں اٹھا رہے۔
طلبہ کے ويزوں کي سختي کے برے اثرات بہت خطرناک ہوں گے۔ اس پابندي سے پاکستاني امريکہ کي جديد تعليم سے محروم رہيں گے اور ان کي جگہ امريکہ ميں انڈين پر کر ليں گے۔ اس کا ايک نقصان يہ بھي ہوگا کہ بيروني ذرمبادلہ کي پکستان در آمد ميں کمي شروع ہو جاۓ گي۔
ہماري صدر صاحب سے يہي درخواست ہے کہ وہ اپنے دوست صدر بش سے سفارش کريں کہ وہ پاکستانيوں کيلۓ امريکي ويزہ کي پاليسي ميں نرمي کريں۔
ہميں نہيں معلوم کہ امريکہ ميں کونسي لابي مسلمانوں کے خلاف کام کررہي ہے جس نے نائن اليون کا بہانہ بنا کر مسلمانوں کيلۓ امريکہ کا داخلہ ناممکن بنا ديا ہے۔ اگر تھوڑا سا نائن اليون پر غور کريں تو يہ شک حقيقت ميں بدلنے لگتا ہے کہ نائن اليون کا واقعہ مسلمالوں کے ذہن کي اختراح نہيںلگتا بلکہ ان کے دشمنوں کي سازش لگتي ہے۔ ہوسکتا ہے کہ اسلام دشمنوں نے مسلمانوں کو اس سازش کيلۓ استعمال کيا ہو يا پھراپنے لوگوں کو جعلي مسلمان بنا کر يہ کاروائي کي ہو۔ کيونکہ اس حادثے کا سب سے زيادہ نقصان مسلمانوں کو ہوا ہے اور حيراني کي بات يہ بھي ہے کہ ابھي تک کورٹ کسي کو سزا نہيں دے سکي۔
ہماري يہي دعا ہے کہ خدا اس سازش کے کرداروں کو بے نقاب کرے اور مسلمانوں کو اس الزام سے بري کرے۔