انگلستان کے خلاف دوسرے ٹيسٹ ميں جو ڈرا ہوگيا کپتان انضمام الحق نے کئ معرکے سر کۓ اور اگر کہا جاۓ کہ يہ ٹيسٹ صرف انضام الحق کا ٹيسٹ تھا تو کوئي مبالغہ نہ ہو گا۔ انضمام نے دونوں اننگز ميں سينچرياں بنا کر پاکستان کے پانچويں کھلاڑي ہونے کا اعزاز حاصل کيا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے جاويد ميانداد کا ٢٣ سينچريوں کا ريکارڈ بھي توڑ ديا مگر ساتھ ہي کسرِ نفسي سے کام ليتے ہوۓ ميانداد کي تعريف ضرور کي۔
انضمام جس نے ٹيسٹ کرکٹ کا آغاز ايک جارحانہ انداز رکھنے والے کھلاڑي کے طور پر کيا اور پھر ٹيم ميں اپني جگہ بناتے ہوۓ اپنا کھيل نکھارتا گيا۔ انضمام شروع ميں کافي بھاري بھرکم تھا اوراس وزن کي وجہ سے رن آؤٹ بھي کافي دفعہ ہوا۔ انضمام اس وقت ميانداد کے بعد دوسرا پاکستاني ہے جس کا اوسط رن ريٹ پچاس سے زيادہ ہے اور اس کا ٹوٹل سکور بھي ميانداد سے صرف نو سو رن پيچھے ہے۔
انضمام دوسرے کرکٹرز کے مقابلے ميں بہت شريف واقع ہوا ہے۔ اس کے آج کے انٹرويو سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس بے چارے کوابھي تک صيحح طرح بولنا بھي نہيں آتا۔ اس کي اسي کمزوري کي وجہ سے يہ ميڈيا ميں اپنا وہ مقام حاصل نہيں کر سکا جو اس اونچائي پر کرکٹر حاصل کرليتے ہيں۔اسي وجہ سے اس ميں وہ قائدانہ صلاحيتيں ابھر نہيں پائيں جو عمران خان ميں تھيں۔ لگتا ہے بے چارہ کسي شريف گھرانے کا چشم و چراغ ہے۔
سپورٹس کي دنيا ميں اگر نام اور دام دنوں کمانے ہیں تو پھر باکسر محمد علي والي اداکاري کا ہونا ضروري ہے وگرنہ کھلاڑي باکسر ہولي فيلڈ کي طرح جلد ہي گم نامي کے اندھيروں ميں گم ہو جاتے ہيں۔
ہم اس کو مشورہ ديں گے کہ وہ انٹرويو دينےکي مہارت حاصل کرے اور اپنے آپ کو ايک کامياب ليڈر بناۓ۔
اس کمزوري کے باوجود وہ اپني کارکردگي کي بنا پر پاکستان کي کرکٹ کي تاريخ ميں ہميشہ کيلۓ زندہ رہے گا۔