صدر زرداری مشترکہ پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران اپنی عالمیت کی ساکھ بٹھانے کیلیے کچھ اس طرح کی تقریر کر رہے تھے “ایک ڈکٹیٹر کے دور میں یہ حال تھا کہ ایک ایسے آدمی کو وزیرتعلیم بنا دیا گیا جسے قرآن کے سپاروں کی تعداد کا پتہ نہیں تھا، ایک جنرل کو سٹیل مل کا سربراہ بنا دیا گیا، ایک ناکام جج کو اٹارنی جنرل بنا دیا گیا، ایک بینکر کو وزیراعظم بنا دیا گیا”۔

اس دوران مہمانوں کی گیلری سے آواز آئی “کیا آپ یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں مسٹر ٹین پرسینٹ اگر صدر بن گیا تو کوئی انہونی نہیں ہوئی”۔

نوٹ: لطیفے کو مزیدار بنانے کیلیے اسے توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسلیے امید ہے جیالے برا نہیں منائیں گے۔