دو قطعات کا نزول ہوا ہے جو ہم  يہاں آپ کيلۓ درج کررہےہيں۔ ايک قطعہ اپنے مشن کي عکاسي کرتا ہے اور دوسرا نام کے مسلمانوں کا حال بيان کررہا ہے۔

عرض کيا ہے۔

اپوزيشن کي انا عزيز ہے

نہ حکومت کي وفا عزيز ہے

کہتے ہيں ڈنکے کي چوٹ پر

ہميں پاکستان کي بقا عزيز ہے

—–

دوسراقطعہ سوۓ ہوۓ مسلمانوں کو جگانے کي ايک کوشش ہے۔

 

کہاں کي دوستي کہاں کي محبت

جہاں کي دولت وہاں کي محبت

خريد لو چند ٹکوں ميں انگريزو

دورِ حاضر کے مسلماں کي محبت