جیو کی خبر کے بعد صدر زرداری کے مہمان خانے میں قائداعظم کی تصویر اس طرح آویزاں کی گئی کہ وہ مہمانوں کیساتھ ملاقات میں نظر آ سکے۔ zardarisalmanquaideazamاس کا ثبوت دو دن قبل ہونے والی صدر کی گورنر پنجاب سلمان تاثیر سے ملاقات میں نظر آنے والی قائداعظم کی رنگین تصویر ہے۔ مگر کل صدر کی وزیراعظم گیلانی اور چیف آف سٹاف کیانی سے ہونے والی ملاقات میں قائداعظم کی تصویر پھر نظر نہیں آ رہی۔zardairgeelanikianiquaideazam
تصویر ہٹائے جانے یا اس کی جگہ بدلے جانے تاکہ یہ تصاویر میں نظر نہ آئے کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں۔
ایک – شاید تصویر ہٹوانے والوں نے تصویر دوبارہ دکھائے جانے پر برا منایا ہو اور ان کی حکم عدولی کرنے کی جرات نہ پڑی ہو اسلیے کرسی بچانے کیلیے تصویر کی قربانی دے دی گئی۔
دو – شاید ٹرائیکا کی یہ ملاقات اتنی خفیہ ہو کہ انہیں شک ہو کہیں تصویر کی شکل میں قائداعظم کی روح ان کی باتیں نہ سن لے۔ یا پھر اس ملاقات میں ایسی باتیں کرنی ہوں گی جو قائداعظم کی تصویر کے سامنے کرتے ہوئے انہیں شرم آتی ہو گی۔
اس کے علاوہ اگر کوئی تیسری وجہ ہے تو وہ قارئین بتائیں۔