ہمارے ايک دوست امريکہ ميں رہتے ہيں انہوں نے ہميں يہ واقعہ سنايا اور ہماري راۓ مانگي۔ اس سے پہلے کہ ہم انہيں اپني راۓ ديں ہم نے اپني اردو بلاگنگ کميونٹي سے مشورہ کرنا ضروری خيال کيا۔ اميس ہے آپ اپني راۓ سے ضرور آگاہ کريں گے۔

ان کي بيٹي عيني ايک گيس سٹيشن پر ہفتہ اتوار کو ورک کرتي ہے۔اس گيس سٹيشن پر سارے کام کرنے والے پاکستاني ہيں۔ اس دفعہ سٹيشن مينيجر جب رقم گن رہا تھا تو عيني کے دو سو ڈالر کم نکلے۔ اس نے وڈيو ريکارڈنگ چيک کي اور معلوم ہوا کہ  پچلھے اتوار کي شفٹ کے دوران عيني نے شفٹ ختم ہونے سے آدھ گھنٹہ پہلے اپنا دو سو ڈالر کا آخري سيف ڈراپ لاکر ميں ڈالنے کي بجاۓ بے دھياني ميں ردي کي ٹوکري ميں ڈال ديا۔ دوسري شفٹ والے صاحب نے وڈيو کيمرے ميں بلکل ظاہر نہیں ہونے ديا کہ انہوں نے دو سو ڈالر والا لفا فہ ديکھ ليا ہے۔ مگر انہوں نے ردي کي ٹوکري بھر جانے پر اس کا بيگ بند کيا اور پيچھے سٹاک روم ميں رکھ آۓ۔ ليکن ساتھ ہي انہوں نے دوسرے گاربيج بيگ باہر گاربيج سٹوريج روم ميں ڈمپ کر ديۓ۔ اس کے بعد وہ سٹاک روم ميں کام کے سلسلے ميں کئ دفعہ گۓ مگر يہ معلوم نہيں ہو سکا کہ انہوں نے گابيج بيگ سے دو سو ڈالر نکالے کہ نہيں کيونکہ سٹاک روم ميں سيکيورٹي کيمرہ نہيں لگا ہوا۔

جب مينيجر نے سيکيورٹي کيمرے ميں عيني کو دوسو ڈالر ردي ميںڈدالتے ہوۓ ديکھا تو اپنے سپروائزر سے کہا کہ وہ گاربيج روم ميں جا کر سارے گابيج بيگ چيک کرے۔ سپر وائزر نے سارے بيگ چيک کۓ مگر دو سو ڈالر نہيں ملے۔

اس دوران ايک اور آدمي نے بھي ايک شفٹ کام کيا اور امکان ہے کہ اس نے يہ ردي والا بيگ باہر پھينکا ہو۔

بقول مينيجر کے اس کا سپروائزر ايک نيک آدمي ہے اور جب اسے معلوم ہے کہ مينيجر دو سو ڈالر ڈھونڈھ رہا ہے تو وہ کبھي بھي رقم غائب نہيں کرے گا۔ جس نے بيگ بھينگا اس کو معلوم نہيں کہ اس بيگ ميں دوسو ڈالر پڑے ہيں۔ اب شک کيا جاسکتا ہے تو صرف اس آدمي پر جس نے بعد میں شفٹ شروع کي اور دو سو ڈالر کا لفافہ ردي کي ٹوکري ميں ديکھ ليا اور جان بوجھ کر اس سے لاتعلق رہا تاکہ سيکيورٹي کيمرے سے بچ جاۓ۔

اب ہم نے يہ ديکھنا ہے کہ ردي کي ٹوکري سے دو سو ڈالر کس نے نکالے ۔ اس آدمي نے جس نے گابيج سٹاک روم ميں رکھا يا جس نے مينيجر کے کہنے پر گابيج بيگوں کي تلاشي لي يا  جس نے گابيج بيگ باہر پھينکا؟

ہمارا شک تو اس آدمي پر ہے جس نے غير معمولي طور پر گابيج بيگ کو باہر پھينکنے کي بجاۓ سٹاک روم ميں رکھا۔ آپ کا کيا خيال ہے؟

اب چونکہ ہمارے پاس اس چوري کا پکا ثبوت نہيں ہے اسلۓ ہم کسي سے پوچھ گچھ نہيں کرسکتے ليکن اندازہ تو لگا سکتے ہيں۔ تو پھر لگايۓ اندازہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اگر بعد میں کسي وجہ سے چور پکڑا گيا تو ہم بتا ديں گے کہ وہ کون تھا۔