کچھ جھوٹ ایسے ہوتے ہیں جو سننے والے اور بولنے والے دونوں کو پتہ ہوتا ہے کہ جھوٹ ہیں مگر بولنے والا ڈھٹائی سے بولے جاتا ہے اور اس کا پیروکار بے چون و چراں bilawalzardariاس پر یقین کئے جاتا ہے۔

اس تصویر کو دیکھیں باپ پینٹ کوٹ زیب تن کئے ہوئے ہے اور بیٹے کو شلوار قمیض کیساتھ چادر بھی گلے میں ڈلوا دی ہے تا کہ عوام کی نظروں میں یہ ہیرو لگے۔ باپ تو سندھی ٹوپی بھی پہننے پر مصر ہوا ہو گا مگر بیٹے نے شاید بالوں کے سٹائل کی وجہ سے ٹوپی پہننے سے انکار کر دیا ہوگا۔

مندرجہ ذیل بیانات سفید جھوٹ کی بہترین مثالیں ہیں۔

پارلیمنٹ متفق ہو تو مشرف پر مقدمہ ہو سکتا ہے – صدر زرداری

صدر میرے مشورے کے بغیر کوئی تقرری نہیں کر سکتے – وزیراعظم گیلانی

سابق صدر کو محفوظ راستہ نہیں دیا – وزیراعظم گیلانی

کرپٹ اور نااہل وزیر جلد فارغ کر دیں گے – وزیراعظم گیلانی

کسی کی ذات کو نشانہ نہیں بنایا، پارٹی کا دفاع کیا – فردوس اعوان

مشرف کیساتھ ایگریمنٹ نہیں سیٹلمنٹ ہوئی تھی – قمر زمان کائرہ

لیکن صدر زرداری نے فنائنشل ٹائمز کیساتھ انٹرویو میں ایک سچ ضرور بول دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں “وعدہ خلافیوں کا ایک اپنا ہی رنگ اور خوشبو ہوتی ہے”۔