ہمارے ہاں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کسی مسئلے پر تحریک چلتی ہے اور پھر بغیر کسی منزل پر پہنچے دم توڑ جاتی ہے۔ شروع میں میڈیا، سیاستدان اور سول سوسائٹی سب لوگ ساتھ دیتے ہیں مگر پھر اپنے اپنے کاموں میں مشغول ہو جاتے ہیں۔ بہت کم تحریکیں ایسی ہیں جو اپنی منزل تک پہنچ پائی ہیں۔ ان میں سب سے اہم تحریکیں عدلیہ کی بحالی اور بشرف کی روانگی کی تھیں۔

ابھی تک راستے میں رہ جانے والی تحریکوں کی لسٹ تو بہت لمبی ہے مگر تازہ اور خاص خاص مندرجہ ذیل ہیں۔

کیری لوگر بل کی مخالفت

اقلیتوں کا قتل عام

چینی کا بحران

بجلی کا بحران

این آر او کا خاتمہ

اسلامی جمہوری اتحاد

متحدہ مجلس عمل

کراچی میں بارہ مئی اور نو اپریل کا قتل عام

ڈاکٹر قدیر کی رہائی

ایسا کیوں ہوتا ہے؟ ہم اپنے کام ادھورے کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟