میڈیا کی یہ آزادی جو اب مشرّف دور میں میّسر ہے کوئی نئ نہیں مگر جنرل صدر مشرّف نے فوجی ہوتے ہوۓ جس طرح اس کو برقرار رکھا ہے اس کا کریڈٹ ان کو جاتا ہے۔ مگر ساتھ ہی اس ميڈیا کے بےضرّر ہونے میں بھی کوئی شک نہیں۔ وہ پرانے دور تھے جب اخبار میں حکومت کے خلاف خبر چھپا کرتی تھی تو بھونچال آجایا کرتا تھا۔ اب جتنا چاہے حکومت کی برائیاں گنواؤ اور اس کی کرپشن پر شور مچاؤ حکومت کا کچھ نہیں بگڑتا۔ ایک ویڈیو کا لنک جو ہم یہاں دے رہے ہیں وہ میڈیا کی آزادی اور اس کی بےضرّری کی عمدہ مثال ہے۔ اگر میڈیا اس دور میں بااثر ہوتا اور حکومت کو اس کا خوف ہوتا تو اسطرح کے پروگرام کبھی بھی نشر نہ ہوپاتے۔ اس ویڈیو کو دیکھۓ اور مقرر کی شعلہ بیانی کیساتھ ساتھ صاحبِ صدر کے صبر کی داد دیجۓ کہ انہوں کتنی خندہ پیشانی سے یہ سب کچھ برداشت کیا۔

adnan kakakhel lecturing president musharaf

ہماری طرف سے اس ویڈیو کو عید کا تحفہ سمجھۓ اور عیدمبارک قبول کیجۓ۔