آئیں ذرا پل بھر کیلیے تصور کریں کہ صدر زرداری قائد کے مزار پر دعا کے بھیس میں قائداعظم سے کس طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔

قائداعظم تم نے پاکستان بنایا اور میں نے مال بنایا

قائد اعظم اگر تم پاکستان نہ بناتے تو اکھنڈ بھارت میں مجھے صدر بننے کا کبھی موقع نہ ملتا

قائداعظم تمہارے کام کام اور کام کے اصول پر عمل کرتے ہوئے میں نے خوب کام کیا اور اسی وجہ سے آج ارب پتی ہوں

قائداعظم تمہارے پاکستان کے میں نے نہیں بلکہ میرے سسر نے دو ٹکڑے کیے۔

قائداعظم یہ تمہارا ہی احسان ہے کہ تمہارے پاکستان کی بدولت میں سینما میں بلیک ٹکٹیں بیچنے والا آج ملک کا صدر ہوں

قائداعظم تمہارے ملک میں کرپشن، مہنگائی اور دہشت گردی میں ترقی کرنے میں بشرف کے بعد میرا سب سے بڑا ہاتھ ہے

قائداعظم تم اگر اپنے ایک ایک کیس کی ہزاروں روپے فیس لیتے تھے تو میں ایک ایک منصوبے پر دس فیصد کمیشن لیتا ہوں اسی لیے لوگ مجھے ٹین پرسینٹ کے نام سے یاد کرتے ہیں

قائداعظم تمہارے ملک پاکستان نے مجھ پر بہت بڑا احسان کیا اور میری بیوی کے بدلے مجھے حکمرانی بخش دی