امریکہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو مجرم قرار دے کر پاکستانی عوام کے دل جیتنے کا موقع ضائع کر دیا گیا۔ اگر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو بری کر دیا جاتا تو امریکہ کی پاکستان میں بلے بلے ہو جاتی۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اب تک جتنی سزا بھگت چکی ہیں کیا ان کے ناکردہ گناہوں کیلیے کافی نہیں تھی؟ ہمارے ہاں کئی بار ایسا ہو چکا ہے کہ عیسائی مجرموں کو بیرونی دباؤ پر نہ صرف رہا کیا گیا بلکہ انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت بھی دے دی گئی۔ مگر عافیہ صدیقی کے کیس میں سب کچھ الٹ ہو رہا ہے۔ کاش عافیہ صدیقی کو خیرسگالی کے جذبے کے طور پر رہا کر دیا جاتا۔ اس طرح ملک میں امریکہ مخالف جذبات میں کمی بھی آتی اور پیپلز پارٹی کو کریڈٹ بھی مل جاتا۔ اب بھی وقت ہے جس طرح سابقہ صدور بڑے بڑے سزا یافتہ مجرمان کو معافی دے چکے ہیں اسی طرح اگر صدر اوبامہ بھی ڈاکٹر عافیہ کو معاف کر دیں تو پاکستانی ان سے پیار کرنا شروع کر دیں گے۔