ہمارے ایک بزرگ رشتے دار نے ایک بڑی مزے دار سبق آموز آپ بیتی سنائی۔ کہنے لگیں ان کا بڑا بیٹا بیس سال کا تھا جب خدا نے ان کو دوبارہ امید لگا دی۔ ان کی نند ملنے آئی اور کہنے لگی جب تمہارے ہاں بچہ پیدا ہو گا تو تمہارا بڑا بیٹا کیا کہے گا۔ بزرگ خاتون یہ سن کر رونے لگی اور کہنے لگی یہ خدا کی دین ہے میں کیا کر سکتی ہوں۔ نند بولی میری طرح تم بھی پرہیز کر سکتی تھی۔ ساس نے بھی بیٹی کو جھڑکا اور کہا تم نے میری بہو کو رلا دیا ہے۔

خدا کا کرنا یہ ہوا کہ اگلے ہی ماہ نند اور اس کی بیٹی دونوں ایک ساتھ حاملہ ہو گئیں۔ دونوں کے ہاں نہ صرف اس سال بچے ہوئے بلکہ اگلے سال بھی ہوئے۔ جب بزرگ عورت اپنی نند سے ملیں تو کہنے لگیں میرا تو بیٹا تھا اب تمہارا جوائی کیا کہے گا۔ نند کہنے لگی بھابی کوئی اور بدعا دینی تھی۔ تم نے تو مجھے شرمندہ کر دیا ہے۔