اس طرح کی لوڈشیڈنگ مشرف دور میں کیوں نہیں تھی یعنی مشرف کے جانے کے بعد اس کی شدت میں ہزاروں گنا اضافہ کیوں ہو گیا؟

موجودہ حکومت کی یہ بہت بڑی نااہلی ہے کہ اڑھائی سال گزر جانے کے بعد بھی بجلی کی پیداوار میں اضافہ نہیں کر سکی، کیوں؟

لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جتنے جنریٹرز اور بیٹریاں درآمد کی گئی ہیں ان کی قیمت پر کئی ڈیم بن سکتے تھے مگر حکومت کی عقل میں یہ بات کیوں نہیں آئی؟

بجلی کے بحران کی وجہ سے فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں، مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں اور اس طرح حکمرانوں کا ووٹ بنک کم ہو رہا ہے۔ اس ووٹ بنک کی حکومت کو فکر کیوں نہیں ہے؟

چینی دو آنے مہنگی ہو جاتی، انتخابات میں دھاندلی ہوتی تو حزب اختلاف اس سے فائدہ اٹھا کر ایوانوں میں پہنچ جایا کرتی تھی۔ لوڈشیڈنگ کے شدید ترین بحران کو حزب اختلاف کیش کیوں نہیں کرا رہی؟ کہاں ہیں عمران خان، جنرل حمید گل، جماعت اسلامی، ق لیگ وغیرہ وغیرہ؟