سیلاب کے موقع پر زرداری کے یورپی دورے پر یورپین اخبارت کی تنقید، حکمرانوں پر عوام کا عدم اعتماد، حکومت کی بجائے دوسری مذہبی تنظیموں کا سیلاب زدگان کی امداد، نواز شریف اور الطاف حسین کے حکومت مخالف بیانات کے بعد امریکی سفارتکار کی مصروفیت دیکھ کرحکومت میں اہم تبدیلیوں کی توقع کی جانے لگی ہے۔ انہوں نے پہلے الطاف حسین سے لندن میں ملاقات کی اور اب پاکستان میں ارکان پارلیمنٹ سے مل رہے ہیں۔ اخبار نے امریکی سفارتکار کے نام کو ظاہر نہیں کیا۔ خبر کے مطابق امریکی سفارتکار سے ملاقات کیلیے آنے والے ارکان پارلیمنٹ کو اس بات پر حیرانی نہیں ہوئی کہ انہیں ملاقات کیلیے کیوں بلایا گیا بلکہ اس بات پر حیرانی ہوئی کہ انہیں پاکستانی لباس پہن کر ملاقات کیلیے آنے کی درخواست کی گئی۔

کیا یہ پروپیگنڈہ خبر ہے یا پھر واقعی امریکہ بھی حکمرانوں کی کرپشن سے تنگ آ کر تبدیلی کیلیے اقدامات کرنے جا رہا ہے؟

نوائے وقت کے مطابق ٹائم میگزین کا کہنا ہے کہ اس وقت فوجی انقلاب کیلیے بہترین موقع ہے۔