اگر موجوہ حالات میں سروے کرایا جائے اور پاکستانیوں سے پوچھا جائے کہ انہیں کونسی دس چیزیں پسند اور کونسی دس چیزوں سے نفرت ہے تو وہ کچھ اسطرح جواب دیں سکتے ہیں۔

پاکستانیوں کو ناپسند ہے

1۔ اپنے منتخب کردہ نمائندوں کا احتساب کرنا

2۔ ناانصافی کیخلاف احتجاج کرنا

3۔ عدالتوں سے انصاف نہ ملنا

4۔ ملاوٹ شدہ اشیائےخوردونوش اور دواؤں کا سرعام دستیاب ہونا

5.  بااثر لوگوں کے دباؤ میں آکر ووٹ ڈالنا

6. حکومت کی خود غرضی کے آگے بےبس ہونا

7. اپنوں کے ہاتھوں دھوکہ کھانا

8. اپنے افسر کی جھاڑ سننا اور جواب میں کچھ نہ کہنا

9۔ بناں جرم کے پولیس سے مار کھانا

10۔ جائز کام کیلۓ رشوت دینا 

پاکستانیوں کو پسند ہے

1۔ دوران سفر کوڑا کرکٹ سڑک پر پھینکنا

2. مشقت آ پڑنے پر ایک دوسرے کا منہ دیکھنا

3۔ چھوٹی ذات والوں کا مذاق اڑانا

4۔ وقت ضائع کرکے نہ پچھتانا

5. دوستی کرنے کے بعد پہلا کام قرض مانگنا

6۔ وعدہ کرکے نہ آنا

7۔ سرکاری مال ہڑپ کرنا

8۔ خود کو مسلمان کہنا مگر مزہبی فرائض سے جی چرانا

9. رشتے داری پر دولت کو ترجیح دینا

10۔ طاقتور سے دبک جانا اور کمزور کو لتاڑنا