انٹرنیشنل کرکٹ کانفرنس یعنی آئی سی سی نے 2009-2010 کے انعامات کا اعلان کر دیا ہے۔ کیا ہوا جو ہمارا کوئی بھی کھلاڑی انعام جیت نہیں پایا، ہمارے ملک کے امپائر علیم ڈار نے امپائر آف دی ایئر کا انعام جیت لیا ہے اور وہ بھی لگاتار دوسری بار۔

علیم ڈار کو یہ انعام آسانی سے نہیں ملا۔ ان کا مقابلہ پانچ بار یہ انعام جیتنے والےسمن ٹوفل سے بھی تھا۔ انعام ڈار کو جس کمیٹی نے کامیاب قرار دیا اس میں دس ٹیموں کے کپتان اور آٹھ ریفری شامل تھے۔

انہوں نے اپنی جیت کی وجہ اب بھی کرکٹ کھیلنا قرار دیا۔ ان کے بقول انہوں نے اس سال جو چار میچ کھیلے ان میں سینچریاں سکور کیں۔

اس وکٹ کرکٹ ورلڈ میں دو پاکستانی امپائرنگ کر رہے ہیں۔ دوسرے امپائر کا نام اسد روف ہے۔ ان دونوں کے کامیاب کیریئر کو دیکھ کر امید ہے دوسرے نوجوان بھی اس میدان میں کودیں گے اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

علیم ڈار صاحب کو کرکٹر آف دی ایئر کا انعام جیتنے پر مبارک ہو۔ ہماری دعا ہے کہ وہ آگے بھی اسی طرح انعام جیتیں اور مزید کامیابیاں حاصل کریں۔ امید ہے وزیراعظم اور صدر علیم ڈار سے ضرور ملاقات کریں گے اور انہیں انعام و اکرام سے نوازیں گے۔