آج مسجد کے ماہانہ فنڈ ریزنگ ڈنر میں تیس مساجد تیس سٹیٹس کے محرک بسام صاحب کو تقریر کیلیے بلایا ہوا تھا۔ انہوں نے سب سے پہلے پچھلے رمضان میں نیویارک کی تیس مساجد تیس دن میں دیکھیں اور مقامی مسلمانوں سے ملے۔ اس کے بعد ان کو خیال آیا کیوں ناں تیس دن میں تیس مساجد امریکہ کی تیس سٹیٹس میں دیکھی جائیں اور وہاں کے لوگوں سے ملا جائے۔ انہوں نے ہرطرح کی مساجد کا ذکر کیا۔ ان کا یہ مسحورکن پروجیکٹ ان کی ویب سائٹ یا فیس بک پر بھی دیکھا اور پڑھا جا سکتا ہے۔ یقین مانیں ان کے ایک گھنٹے کی تقریر میں ایک منٹ بھی بوریت کا احساس نہیں ہوا بلکہ انہوں نے ہمیں  واقعی ان مساجد کی سیر کرا دی۔ اب ان کا اگلا پروجیکٹ تیس ممالک میں تیس مساجد تیس دن میں دیکھنے کا پروگرام ہے۔