یہ قصہ تو اکثر سنا ہو گا کہ مولوی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا تو لوگ کہنے لگے اوئے تمہں شرم نہیں آتی داڑھی رکھ کر چوری کرتے ہو۔ اس پر کسی دیندار نے مشہور فقرہ کسا “مولوی چور نہیں بلکہ چوروں نے داڑھیاں رکھ لی ہیں”۔ اسی طرح اس عید پر بڑے نامی گرامی کرپٹ اور بے ایمان لوگ آپ کو نماز پڑھتے نظر آئے ہوں گے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ مسلمان ہو گئے ہیں بلکہ کرپٹ اور بے ایمان لوگوں نے عید کی نماز پڑھی ہے تا کہ وہ خود پر مسلمانی کا چہرہ سجا کر عام آدمی کو بیوقوف بنا سکیں۔ حیرانی والی بات یہ ہے کہ ایکسپریس اخبار نے وزیراعلی پنجاب کی فوٹو صفحہ اول پر اور صدر کی فوٹو آخری صفحے پر لگائی ہے۔