وکی لیکس کیمطابق چوہدری نثار کے بیوے بچے امریکی شہری ہیں۔ آج چوہدری نثار نے اس کے جواب میں کہا کہ ان کیخلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

بچوں کی امریکی شہریت کی جو کہانی انہوں نے گھڑی ہے وہ سفید جھوٹ پر مبنی ہے۔ کہتے ہیں کہ ان کی بیوی شادی سے پہلے امریکی شہری تھی اور جب ان کی آپس میں ان بن ہوئی تو بیوی بچے لیکر امریکہ چلی گئی اور بچوں کو بھی امریکی شہریت لے دی۔

وکی لیکس کیمطابق انہوں نے امریکی سفیر کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کے پاسپورٹ کی تجدید کیلیے برطانیہ گئے تھے کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ کوئی انہیں پاکستان میں امریکی سفارتخانے جاتے ہوئے دیکھے۔

چوہدری نثار کے جھوٹا ہونے کیلیے اتنا ہی کافی ہے کہ انہوں نے یہ بات عوام سے چھپائے رکھی۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ چلیں مان لیا ان کی بیوی سے ان بن ہوئی اور اس نے ان کے بچوں کو بھی امریکی شہریت لے دی۔ مگر چوہدری نثار کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ وہ شادی کے بعد اپنی بیوی کی امریکی شہریت واپس کر سکتے تھے۔ اس طرح نہ ان کی بیوی کے پاس امریکی شہریت ہوتی اور نہ ان کے بچوں کو ملتی۔ وہ یہ بھی کر سکتے تھے کہ بیوی سے دوبارہ صلح ہونے پر وہ اپنی بیوی اور بچوں کی امریکی شہریت کینسل کرا سکتے تھے۔ مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ چوہدری نثار جھوٹے ہیں۔

چوہدری نثار اب بھی اگر چاہیں تو وہ اپنے بیوی بچوں کی امریکی شہریت واپس کر سکتے ہیں مگر وہ ایسا نہیں کریں گے۔ بقول حسن نثار “چوہدری نثار کے بیوی بچوں کی امریکی شہریت کا پتہ چلنا “لیک” نہیں ہے۔ لیک تب سمجھی جاتی اگر معاملہ اس کے برعکس ہوتا کیونکہ اس ملک کا تقریبا ہر سیاستدان اندر سے کسی اور ملک کا شہری ہے”۔