ہمارے صدر پر کرپشن کا الزام ہے اور ان کی کرپشن کے حوالے سے سویٹزرلینڈ کو خط نہ لکھنے کی پاداش میں وزیراعظم گیلانی پرتوہین عدالت کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے مگر صدر زرداری ہیں کہ اپنے عہدے پر مضبوطی سے ڈٹے بیٹھے ہیں بلکہ ہو سکتا ہے مزید پانچ سال کیلیے بھی منتخب ہو جائیں۔ عدالت میں صدر کے استثنی پر لمبی چوڑی بحث ہو چکی ہے مگر صدر مملکت ٹس سے مس نہیں ہوئے۔

دوسری طرف جرمنی جیسے طاقتور ملک کے صدر پر کرپشن کا الزام لگا اور جب پارلیمنٹ میں ان کے استثنی کو ختم کرنے کی بات شروع ہونے لگی تو انہوں نے استعفی دے دیا۔

اس موازنے سے اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ پاکستان پسماندہ کیوں ہے اور جرمنی ترقی یافتہ کیوں؟