ٹی وی اینکر پرسن یعنی میزبان مبشر لقمان کے ساتھ کام کرنے والے نے ان کے مکروہ کردار کو ننگا کر دیا۔ ہم اب تک یہی سمجھتے آ رہے تھے کہ کھری بات والے مبشر لقمان کھرے آدمی ہیں۔ جس طرح وہ بڑھ چڑھ کر اپنے مہمان پر سوالات کے حملے کرتے تھے وہ بڑے نیک اور محب وطن آدمی لگتے تھے۔ مگر جب سے ہم نے ملک ریاض کیساتھ ان کے انٹرویو کی پس پردہ ریکارڈنگ کی ویڈیو یوٹیوب پر دیکھی ہے ہم یہ سوچ سوچ کر پریشان ہو رہے ہیں کہ میڈیا والے پردے کے پیچھے کیا کیا کر رہے ہوتے ہیں۔ اب تو ہر میڈیا اینکر پرسن کے بارے میں مثبت رائے قائم کرنے سے پہلے سوبار سوچنا پڑا کرے گا۔
ملک ریاض کو دیکھو، ایک ارب پتی کس طرح روٹھے ہوئے مبشر لقمان کے نخرے اٹھا رہا تھا۔ خاتون میزبان کی بات سو فیصد سچ ہے کہ مبشر لقمان نابالغ اور بچہ ہے۔ جس طرح وہ سٹوڈیو کے اندر سگریٹ پی رہا تھااور خاتون کو سوٹے کی آفر کر رہا تھا بڑا ہی بدتمیز لگ رہا تھا۔
دو دن سے وہ خاموش ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اپنی صفائی میں کیا کہتا ہے۔ ویسے تو دنیا ٹی وی والوں کی ملی بھگت سے یہ انٹرویو ہوا ہو گا مگر پھر بھی انہیں اپنی ساکھ دوبارہ بحال کرنے کیلیے مبشر لقمان کی قربانی دینا پڑے گی۔ ایسے آدمی کیساتھ میڈیا والوں کو ایسا سلوک کرنا چاہیے کہ وہ دربدر مارا مارا پھرے اور اسے کوئی نوکری نہ دے۔