آجکل کے افراتفری کے دور میں روزانہ بری خبریں ہی پڑھنے کو ملتی ہیں۔ اچھی خبر کوئی آئی تو کرکٹ میچ جیتنے کی۔ مگر اس دفعہ ہماری عدلیہ نے عید کے موقع پر عوام کو دو اچھے تحفے دیے ہیں۔ ایک سی این جی گیس تیس فیصد کم کر دی ہے اور دوسرے بیرونی ممالک سے موصول ہونے والی کالوں پر لگایا گیا ٹیکس عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

کچھ ماہ قبل ون ایج نے مخصوص ریٹ پر لامحدور پاکستان کالز کرنے کی آفر دی تو ہم نے قبول کر لی۔ ابھی تین ماہ بھی نہیں گزرے تھے کہ پاکستانی حکومت نے کالوں پر ریٹ بڑھا دیے اور اس طرح ون ایج نے بھی لامحدود کالوں کا پروگرام ختم کر دیا۔ عدلیہ کے اس فیصلے سے امید ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بہت بھلا ہو گا۔