پی پی پی کی یہ عادت رہی ہے کہ وہ اپنے ہی دور میں اپنے ہی عزیزوں کے قتل کا معمہ حل نہیں کر پائی۔ پہلے بینظیر کی وزارت عظمی کے دور میں ان کے بھائی پولیس مقابلے میں مارے گئے اور ان کے قاتلوں کو سزا نہیں ہوئی۔ پانچ سال قبل بینظیر قتل ہوئیں اور ان کے قاتل آج تک گرفتار نہیں ہو سکے۔
یہ بے بسی یا بے ایمانی ہے کہ صدر زرداری پانچ سال تک پورے ملک پر حکومت کریں، ان کے پاس سارے ملک کی پولیس، سی آئی اے اور آئی ایس آئی ہو اور وہ اپنی ہی بیوی کے قاتلوں کو گرفتار کر کے انہیں کیفرکردار تک نہ پہنچا سکیں۔
ہمارے ہاں تو روایت رہی ہے کہ وڈیرے اور سردار جب تک اپنے دشمنوں سے بدلہ نہ لے لیں وہ چین سے نہیں بیٹھتے۔ صدر زرداری کیسے سردار ہیں جو اپنی بیوی کا غم بھلا دیں اور پانچ سال بتیسی باہر نکال کر ہنستے رہیں مگر سکاٹ لینڈ یارڈ ار اقوام متحدہ کی تحقیقات کی مدد کے باوجود بینظیر کے قتل کا معمہ حل نہ کر سکیں۔
اس سے تو یہی لگتا ہے کہ بینظیر کے قاتل ان کے مقدمے کے مدعیوں میں سے ہی ہیں جو قتل کے مقدمے کی سنجیدگی سے پیروی نہیں کر رہے۔