ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو گرفتار لندن میں کیا گیا ہے اور جماعت احتجاج کراچی میں کر رہی ہے۔ اس کا نقصان لندن کو نہیں بلکہ کراچی کو ہو رہا ہے۔ صرف اسی بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایم کیو ایم کتنا وژن رکھتی ہے اور یہ کتنی عقلمند ہے۔ بھئی احتجاج کرنا ہے تو برطانیہ میں کرو یا پھر برطانوی کونسلیٹ کے سامنے کرو یا پھر اسلام آباد میں برطانوی ایمبیسی جا کر احتجاج کرو۔ کراچی کو تین روز سے کیوں بند کر رکھا ہے۔ تمہیں اندازہ ہے ابھی تک تمہارے احتجاج کی وجہ سے تمہارے پاکستان کو کتنا نقصان ہو چکا ہے؟
جب سے ایم کیو ایم بنی ہے غریب پرور کراچی تخریب پرور بن چکا ہے۔ پہلے یہاں سے لوگ دولت کما کر واپس جایا کرتے تھے اب اپنی لاشیں لے کر واپس جاتے ہیں۔
الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ وہ پاکستانی پاسپورٹ بنوانے اور پاکستان آنے کو کیوں بیتاب تھے۔
خدارا کراچی کو کھول دیجیے تا کہ غریب لوگوں کی دیہاڑی لگنے لگے اور بزنس میں اپنا کاروبار شروع کر سکیں۔ اگر ایم کیو ایم کی یہی سوچ رہی تو پھر ملک دشمن طاقتیں دوبارہ بھی ان کے قائد کیساتھ پنگا کرتا رہیں گی تا کہ وہ پاکستان کو معاشی طور پر مزید کمزور کر سکیں۔