پنجاب پولیس نے تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں شاہین ایئرلائن کے پائلٹ عصمت کو نشے کی حالت میں طیارہ چلانے پر گرفتار کر لیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی تجاویز کے مطابق اب پائلٹوں کے ڈرگ ٹیسٹ ہوا کریں گے۔407467-ShaheenAirWeb-1447576774-512-640x480
ایک وقت تھا شراب پینا پلانا اور گرل فرینڈ بوائے فرینڈ کے کلچر کو سخت نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ اب پاکستان بدل چکا ہے۔ ہمیں نہیں یاد پڑتا کہ کبھی شرابی کو کوئی سزا دی گئی ہو یا اس سزا کی تشہیر کی گئی ہو۔ پاکستان میں اونچی سوسائٹی میں شراب اب عام ہے۔ اس اونچی سوسائٹی میں بڑے بڑے بزنس مین، سیاستدان اور فوجی افسران شامل ہیں۔ اب بھلا اشرافیہ کب چاہے گی کہ ان کی قباہتوں کی تشہیر ہو اور لوگ ان سے نفرت کریں۔
یہی وجہ ہے کہ یہ صاحب بھی سزا سے بچ جائیں گے۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ ایسے مقدمات میں ملوث ملزمان کو سرِعام سزا دی جائے تا کہ معاشرہ برائیوں سے پاک رہے۔ مگر ایسا ہو ہی نہیں سکتا اور اس کی وجہ ہم نے اوپر بیان کر دی ہے۔