شاہد آفريدي کرکٹ کا سپر سٹار ہے اور تماشائيوں کا چہيتا بھي ہے کيونکہ يہ حالات کي نزاکت کي پرواہ کۓ بغير چوکے چھکے لگا کر خوش کر ديتا ہے۔ اسي چکر ميں کئ دفعہ آؤٹ بھي ہو چکا ہے۔ مگردوسري طرف اسي دکھاوے کي وجہ سے سب سے زيادہ چھکے لگانے کا ريکارڈ بھي اسي کے پاس ہے۔
موجودہ ٹيسٹ ميچ ميں اس نے اس روائت کو قائم رکھا اور قسمت نے اس کا ساتھ بھي ديا۔ اس نے پاکستان کيلۓ فرسٹ اننگ ميں قيمتي ٩٢ رن بناۓ۔ مگراس کو يہ عزت راس نہ آئي اور يہ ايک اوچھي حرکت کر بيٹھا۔ چاۓ کے وقفے کے بعد جب ميدان ميں سلنڈر پھٹا اور کھيل کچھ دير کيلۓ روک ديا گيا تو شاہد آفريدي کي قوميت جاگي اور اس نے سب کي توجہ دھماکے کي طرف پاکر پچ کو دانستہ طور پر خراب کرنا شروع کرديا۔ اس پٹھان کو يہ بھي ياد نہ رہا کہ يہ ماڈرن دور ہے اور ٹي وي اس کي اس حرکت کو ريکارڈ بھي کرسکتا ہے۔ لگتا ہے يہ نقل لگانے ميں ماہر نہيں تھا اسي لۓ رنگے ہاتھوں پکڑا گيا اور خود پر ايک ٹيسٹ ميچ اور دو ون ڈے کي پابندي لگوا لي۔ اس کے علاوہ جو عزت خراب ہوئي اس کا تدارک ناممکن ہے۔ اتنا تجربہ کار ہونے کي باوجود شاہد آفريدي وہ حرکت کربيٹھا جس کي ايک سمجھدار آدمي سے توقع نہيں کي جاسکتي۔ اس کي اس نازيبا حرکت کي وجہ سے پاکستان کا وقار بھي مجروح ہوا اور اپني ذات پر بھي وہ داغ لگا بيٹھاجو کبھي بھي دھويا نہ جاسکے گا۔