ایکسپریس کی خبر کے مطابق بلاول زرداری جو واشنگٹن میں ہیں نے امریکی خارجہ امور کی کمیٹی میں شرکت کی۔ شرکت کی وجہ تو نہیں بتائی گئی ہاں اخبار نے یہ ضرور لکھا ہے کہ کمیٹی کے ارکان نے بلاول سے ان کی والدہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کی تعریف کی۔

یہ ہیں ہمارے مستقبل کے حکمران جن کی تربیت انگلینڈ اور امریکہ  کے ادارے کر رہے ہیں۔ جس طرح ابھی بھی ہماری موجودہ حکومت میں دوہری شہریت کے حکمران دوہرے مفادات کی نگرانی کر رہے ہیں اسی طرح بلاول بھی انگلینڈ کے پاسپورٹ اور امریکی تربیت کیساتھ کس کے مفادات کی نگرانی کریں گے یہ کوئی راز نہیں ہے۔

سنا ہے زرداری کو بھی نظربندی کے دنوں میں جیل میں غیرملکی اہلکار تربیت دیتے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب زرداری وہ نہیں رہے جو بینظیر کی موجودگی میں ہوتے تھے۔ اس تربیت کا یہ بھِی اثر ہے کہ وہ اپنی اولاد کو ابتدا سے ہی طاقت کے اصل سرچشمے سے متعارف کرا رہےہیں تا کہ ان کا اقتدار محفوظ رہے اور وہ لمبی عمر پائیں۔