سونيا ناز کے کيس کا انجام بھي ويسا ہي ہو گا جيسا شازيہ خالد کا ہوا تھا کيونکہ اس ميں بھي بڑي مچھلياں ملوّس ہيں۔ابھي تک کيس اسي رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ہيومن رائيٹس کميشن کيس کو آگے بڑہا رہا ہے۔ امريکي کونسلر اس ميں خاص دلچسپي لے رہے ہيں۔ حکومتي مشينري نے سونيا کو ڈرانا دھمکانا شروع کر ديا ہے۔ اس دفعہ بھي بس کيس چلے گا اور فيصلہ ہونے سے پہلے ہي سونيا ناز کو باہر بہيج ديا جاۓ گا۔
مگر حکومت يہ بھول رہي ہے کہ ہر نۓ کيس کے ساتھ قوم کي آنکھيں مزيد کھل رہي ہيں اور وہ دن دور نہيں جب اس طرح کا کيس حکومت کے خاتمے پر منتج ہوا کرے گا۔