بنگلہ دیش، انڈیا اور سری لنکا میں کھیلا جانے والا ورلڈ کپ کل سے شروع ہو رہا ہے۔ اس دفعہ پاکستانی ٹیم کے کوارٹر فائنل جیتنے کے امکانات زیادہ روشن ہیں۔ کیونکہ ٹیم بحرانوں سے باہر نکل چکی ہے۔ جوان خون ہے اور تجربہ بھی ہے بس ذرا ہوش سے کھیلنے کی ضرورت ہے۔ ہماری نظر میں مندرجہ ذیل تجاویز کو زیرغور لا کر بہتر نتائج پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ امید ہے ٹیم بھی انہی خطوط پر سوچ رہی ہو گی۔

آفریدی کو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹنگ کرنا ہو گی۔

مصباح الحق آجکل فارم میں ہیں بہتر ہو اگر انہیں چوتھے نمبر پر بیٹنگ دی جائے۔

عبدالرزاق کو زیادہ کھیلنے کا موقع دیا جائے۔

شیعب اختر کو نپی تلی باولنگ کرنی ہو گی اور انہیں سپیڈ پر زور دینے کی بجائے لائن اور لینتھ پر زیادہ توجہ دینا ہو گی۔

اکمل برادران کو جلد بازی کی بجائے ہوش سے بیٹنگ کرنا ہو گی۔

سپنرز کو زیادہ بالز کرانی چاہئیں۔

ہماری یہ خواہش ہے کہ پاکستان اس دفعہ فائنل جیتے اور وہ بھی انڈیا میں بال ٹھاکرے کے سامنے جس نے پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل بھارت میں نہ کرانے کی دھمکی دی ہے۔