میرا پاکستان تبھی ترقی کر سکتا ہے جب اس کے مسائل کے حل کی تلاش کیلیے مخلص حکمران میسر ہوں۔

مخلص حکمران مخلص اور سنجیدہ عوام ہی منتخب کر سکتی ہے۔

مخلص اور سنجیدہ عوام کی تربیت کیلیے تعلیم کا عام ہونا بہت ضروری ہے۔

تعلیم عام کرنے کیلیے مخلص حکمران کا ہونا بہت ضروری ہے۔

مخلص حکمرانوں کو مخلص اور سنجیدہ عوام ہی منتخب کر سکتی ہے۔

خلوص اور سنجیدگی عوام میں تعلیم کے ذریعے ہی لائی جا سکتی ہے۔

اب سوال ہے کہ اس گول چکر سے کیسے نکلا جائے اور کیا کیا جائے جو ہماری عوام مخلص اور سنجیدہ ہو جائے۔

عوام کی تربیت میڈیا کر سکتا ہے اور اچھے طریقے سے کر سکتا ہے۔ اب تو کیبل گھر گھر موجود ہے اور میڈیا اگر چاہے تو غیروں کے مقاصد کی آبیاری کرنے کی بجائے عوام کی تربیت کرے۔

ترقی کیلیے اب دو ہی راستے ہیں۔ کوئی مخلص آدمی یا ٹیم اقتدار پر قبصہ کر لے یا پھر عوام آہستہ آہستہ اپنے آپ کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں اور ایک دن مخلص حکمران منتخب کر لیں۔