دنیا کے بہترین سابقہ میئر کراچی مصطفٰے کمال نے اپنی سینٹ کی سیٹ سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وہ آج کل بیرون ملک مقیم ہیں۔ پہلے تو ہم سمجھے کہ شاید مصطفٰے کمال کو دوبارہ بلدیاتی انتخابات لڑانے کیلیے سینٹ چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔ مگر اس کی وجہ ان کے ایم کیو ایم سے اختلافات کی افواہیں کچھ اور ہی کہانی سنا رہی ہیں۔ معاملہ جو بھی ہو، ایک چیز تو صاف ہے کہ ایم کیو ایم میں اچھے لوگوں کو کم ہی برداشت کیا جاتا ہے۔ ایم کیو ایم میں وہی رہے گا جو الطاف بھائی کی سچی جھوٹی ہر بات میں ہاں میں ہاں ملائے گا۔
اگر یہ افواہیں سچ ہیں تو پھر مصطفےٰ کمال کو ڈاکٹر عمران کے قتل کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی جان کی فکر کرنی شروع کر دینی چاہیے۔
مصطفٰے کمال کی ایم کیو ایم سے علیحٰدگی بہت بڑا نقصان ہو گا۔ اب بھی وقت ہے ایم کیو ایم مصطفٰے کمال کو راضی کر کے واپس جماعت میں لے آئے۔