پاکستان کے ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے مندرجہ ذیل اسباب تھے۔ ہمارے کرکٹ کے ارباب اختیار کو چاہیے جب ایشیا کپ کی کارکردگی کا جائزہ لیں تو وہ ان اسباب پر غور ضرور کریں۔
ا۔ مصباح الحق نے ورلڈ کپ سیمی فائنل کی طرح بہت ساری بال پر ٹک ٹک لگائے رکھی اور سنگل لینے سے گریز کیا۔ ورلڈ کپ فائنل میں یونس خان نے ان کا ساتھ دیا اور ایشیا کپ میں فواد عالم نے۔ وہ اننگز بیکار ہوتی ہے جو میچ جتوانے میں معاون ثابت نہ ہوے۔
ب۔ عمر گل نے جب دو اوور خراب کئے تو اسے دوبارہ باؤلنگ نہیں دینی چاہیے تھی۔ ویسے تو حق یہ بنتا تھا کہ بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں بری کارکردگی کے بعد اسے فائنل میں نہیں کھلانا چاہیے تھا۔
ج۔ شرجیل، حفیظ اور عمر اکمل کو کیچ پکڑنے چاہیئیں تھے۔ بڑے سچ کہتے ہیں کہ کیچ ہی میچ جتواتے ہیں۔
د۔طلحہ اور شرجیل کی ناتجربہ کاری نے بھی ہار میں اپنا کردار ادا کیا۔
س۔ ہمارے باؤلروں نے سری لنکا کے باؤلروں کی طرح رن نہیں روکے۔ کسی نے یارکر یا گڈلینتھ بال کرانے کی کوشش نہیں کہ۔ بلکہ بالیں ایسی پھینکی جن پر چوکے آسانی سے لگتے رہے۔
ط۔ عمر اکمل کی خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹیم میں تجربہ کار وکٹ کیپر کی کمی محسوس ہوئی۔