کہتے ہیں مذاکرات کی گاڑی اس جگہ پر رک گئی ہے جہاں حکومت چاہتی ہے کہ تمام حلقوں کے ووٹوں کی تصدیق ہو جبکہ تحریک انصاف صرف مخصوص حلقوں کے ووٹوں کی تصدیق چاہتی ہے۔ حکومت کی اس تجویز میں حکومت کا مفاد یہ ہے کہ 272 حلقوں کی تصدیق میں دس سال لگ جائیں گے اور اس سے پہلے ہی وہ پانچ سال پورے کر لے گی۔ تحریک انصاف ووٹوں کی تصدیق 45 دنوں میں چاہتی ہے۔