جھوٹ!
وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ میں کہا کہ مجھے وزارت عظمیٰ کا کوئی شوق نہیں ہے، یہ ذمہ داری اللہ تعالیٰ کی امانت سمجھ کر قبول کی تاکہ ملک و قو م کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیں۔
سچ!
وزیراعظم نواز شریف نے دل میں کہا کہ مجھے وزارت عظمیٰ کا کوئی شوق نہیں ہے، یہ ذمہ داری خاندان کی امانت سمجھ کر قبول کی تاکہ اپنے اور اپنے رشتہ داروں کیلیے دولت اکٹھی کر سکوں۔
کوئی اس خدا کے بندے سے پوچھے، میاں تمہاری عمر اب رہ کتنی گئی ہے جو مزید دولت اکٹھی کرنے کیلیے اتنا ذلیل ہو رہے ہو؟
جب ہر طرف کرپشن ہی کرپشن ہو تو کوئی خدا کا بندہ میاں صاحب کے جھوٹ کو سچ نہیں مانے گا۔ میاں صاحب باتیں نہیں بلکہ عمل سے ثابت کریں کہ آپ خدا کی امانت میں خیانت نہیں کر رہے۔ آپ عوام سے کہیں کہ قرض لیکر ملک میں جو اربوں روپے کے ترقیاتی کام کر رہے ہیں اگر ان میں آپ نے کمیشن لیا ہو تو خدا کی آپ پر لعنت ہو۔ آپ عوام سے کہیں کہ آپ سرکاری دوروں پر اپنے ذاتی کاروبار پر اگر توجہ دیتے ہوں تو خدا آپ کا بیڑہ غرق کر دے۔ آپ کہیں کہ آپ نے اگر اقرباپروری کی ہو تو خدا آپ کو دوزخ کی آگ میں جلا دے۔ آپ کہیں کہ اگر آپ غیرملکی طاقتوں کے ایجنٹ ہوں تو خدا آپ کے خاندان کو نشانِ عبرت بنا دے۔