اس تصویر میں لگتا ہی نہیں کہ چوہدری شجاعت موجودہ انتخابات ہارگئے ہیں۔ وہ تو نازنینوں کے جمگھٹ میں  بیٹھے کنگ شاہ رخ کو بھی مات دے رہے ہیں۔ تصویر کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کیلیے چوہدری شجاعت نے عمر رسیدہ کی بجائے دو جوان پارلیمنٹیرینز کو اپنے دائیں بائیں بٹھایا ہوا ہے۔ بڑھاپے کو مات دینے کیلیے چوہدری صاحب نے چشمہ پہن کر ہیرو بننے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ کہیں اب چوہدری صاحب فارغ وقت میں فلموں میں کام کرنے کا پلان تو نہیں بنا رہے۔

 پرویز مشرف کے وردی اتارنے کے بعد چوہدری شجاعت کی بات میں وزن باقی رہے نہ رہے لیکن ان کے نخروں میں فرق نہیں آیا۔ لگتا ہے پچھلے سات سال میں لوٹي ہوئی دولت ان کیلیے کافی ہے اور وہ اسی پر قناعت کر بیٹھے ہیں۔

Chaudhry Shujaat