ہماری طرف سے تمام پاکستانیوں کو  باسٹھواں یوم آزادی اور  آزادی کی اکسٹھویں سالگرہ مبارک ہو۔ موقع کی مناسبت سے ایک آزاد نظم۔

آئیں حکمرانوں سے التجا کریں

وہ آج سے

بکنا چھوڑ دیں گے

بیچنا چھوڑ دیں گے

صرف پیارے وطن کی خاطر

کمیشن لینا چھوڑ دیں گے

صدا بن کے رہیں گے خادم

اپنے گناہوں پہ ہوں گے نادم

جو کچھ اس سے پہلے

غیروں کو بیچا

جو کچھ اس سے پہلے

غیروں سےلیا

سب قومی خزانے میں جمع ہو گا

سفید اس طرح کالا دھن ہو گا

توبہ کریں گے

شکر کریں گے

خدا نے انہیں سیدھی راہ پر چلا دیا

اندھیری رات میں چراغ راہ بنا دیا

ملک ان کی توبہ کے بعد خوشحال ہو گا

عوام کا اعتماد ان پر بحال ہو گا

پھر حقیقت میں ملک آزاد ہو گا

پاکستان کا ہر بچہ تب شاد ہو گا