تین روز سے ہمارے تبصرے بلاگ ڈیزائین سے چھیڑچھاڑ کی وجہ سے کام نہیں کر رہے تھے۔ اس غلطی کی وجہ سے اگر قارئین کو تکلیف پہنچی ہو تو ہم اس پر معذرت چاہتے ہیں۔ تبصرے کا صفحہ ہم نے اب ٹھیک کر دیا ہے۔

ہم نے محسوس کیا کہ قارئین تبصرہ کرتے وقت ای میل کو کوئی اہمیت نہیں دیتے اور اکثر خانہ پری کیلیے فرضی ای میل کا پتہ لکھ دیتے ہیں۔ اس کوفت سے قارئین کو بچانے کیلیے ہم نے ای میل کا خانہ ہی اڑا دیا مگر اس کی وارننگ کو ہم ٹھیک نہیں کر سکے۔ آج جب ہم نے دیکھا کہ تین روز گزرنے کے باوجود کوئی تبصرہ نہیں ہوا تو ہمیں اپنی غلطی کا احساس ہوا۔ ہم نے تجرباتی تبصرہ لکھنے کی کوشش کی اور اس کے جواب میں وارننگ ملی۔ تب ہمیں پتہ چلا کہ ہمارے بلاگ کے تبصرے کام نہیں کر رہے۔

بعد میں جب ہم نے اپنی ذاتی ای میل چیک تو معلوم ہوا ہمارے محترم بلاگر راشد کامران صاحب ہماری اس غلطی کی نشاندہی پہلے ہی کر چکے ہیں۔ اس کیلیے ان کا شکریہ۔

آئندہ ہم کوشش کریں گے کہ اگر اس طرح کی ڈیزائن سے چھیڑچھاڑ کریں تو بعد میں اسے چیک کر لیں کہ یہ کام بھی کر رہا ہے کہ نہیں۔