انسان جبلي طور پر قانون شکن اور فراڈيا ثابت ہوا ہے يہي وجہ ہے کہ ہر مزہب اور حکومت کو اچھا معاشرہ قائم کرنے کيلۓ قوانين بنانے پڑے۔ ہم سمجھتے تھے کہ صرف ديسي لوگ ہي فراڈيۓ ہوتے  ہيں مگر آج جب کھانے کے وقفے کے دوران گوروں نے اپنے اپنے قصے سناۓ تو پتہ چلا کہ يہ بھي چکر چلانے کا کوئي موقع ہاتھ سے جانے نہيں ديتے۔ گوروں ميں يہ خوبي ہے کہ يہ فراڈ بھي کرتے ہيں تو طريقے سے تاکہ پکڑے جانے کا کم چانس ہو۔

پہلا گورا کہنے لگا کہ جب وہ اور اس کي بيوي جہاز سے اترے تو ائيرپورٹ سے باہر آتے ہوۓ ان کا پرانا سوٹ کيس نيچے گرا اور پھٹ گيا۔ گورے کو ترکيب سوجھي اور اس نے ايئرلائن کے کاؤنٹر پر جاکر پھٹے سوٹ کيس کي رپورٹ درج کراني شروع کردي۔ اس سے جب سوٹ کيس بنانے والي کمپني کا نام پوچھا گيا تو وہ نہ بتا سکا کيونکہ سوٹ کيس اتنا پرانا ہوچکا تھا کہ کمپني کا نام پڑہا نہيں جارہا تھا۔ کمپني کے ملازم نے اس خانے ميں نامعلوم لکھ ديا۔ پھر اس سے پوچھا کہ سوٹ کيس کتنا پرانا ہے جب اس نے بتايا کہ بيس سال پرانا ہے تو ملازم کہنے لگا کہ پھر تو آپ کي شکائيت درج نہيں ہوسکتي۔ اس نے ان کو رعائت دي اور اس خانے میں بھي نامعلوم لکھ ديا۔ جب اسے پتہ چلا کہ يہ لوگ دوسرے شہر کے ہيں اور کمپني ان کا سوٹ کيس مرمت نہيں کرسکے گي تو اس نے سٹاک روم سے ان کو نيا سوٹ کيس دے ديا۔ اس طرح اس نے بڑي شيخي سے بتايا کہ کيسے اس نے ائيرلائن کمپني کو چکر دياا۔

دوسرے گورے نے جب يہ سنا تو اس سے رہا نہ گيا اور اس نے جو فراڈ کيا اس کي تفصيلاس طرح بتائي۔ کہنے لگا کہ ايک دفعہ اس کے گھر کا لکڑي کا فرش پاني کي پائپ لائن ٹوٹنے سے خراب ہوگيا۔ اس نے انشورنس والوں سے بات کي۔ انشورنس والے کہنے لگے کہ فرش کي مرمت کا تخمينہ لگوا کر بھيجوتاکہ وہ رقم ادا کريں اور تم مرمت کرالينا۔ اس نے چار ہزار ڈالر کا تخمينہ ليا انشورنس کمپني سے رقم لي اور اپنا فرش خود ہي تيرہ ڈالر خرچ کرکےفرش کي دو چار لکڑياں بدل کر ٹھيک کيا اور ساري رقم ہڑپ کرلي۔

تيسرے گورے کے خون نے بھي جوش مارا اور کہنے لگا کہ ايک دفعہ اس نے گاڑي دس ہزار ڈالر کي خريدي مگر ايک ماہ بعد ہي اس کا ايکسيڈنٹ ہوا اور گاڑي تباہ ہوگئ۔ اس نے انشورنس کمپني سے بات کي اور انہوں نے گاڑي کي قيمت پوچھي جو اس نے بک ويليو کے حساب سے چودہ ہزار ڈالر بتائي اور کمپني نے ساري رقم ادا کردي۔

ثابت يہي ہوا کہ ہم لوگ ہي چکري نہيں يہ گورے بھي مہا چکري ہيں مگر جيسا کہ ہم نے پہلے کہا کہ يہ موقع ديکھ کر چکر چلاتے ہيں تاکہ پکڑے نہ جائيں اور ايک ہم ہيں کہ جلد بازي ميں کام کرنے کے عادي ہونے کي وجہ سے ايسے کمزور چکر چلاتے ہيں کہ جلد پکڑے جاتے ہيں۔