دو دن قبل ایکسپریس اخبار نے یہ تصویر پچھلے صفحہ پر چھاپ کر یہ ظاہر کیا کہ ایک سو پچیس سال کی ہونے کے باوجود بوڑھی عورت زندہ ہے مگر اخبار والوں نے اس طرف دھیان نہیں دیا کہ اس تصویر سے نوجوانوں میں غلط خیال بھی پیدا ہو سکتا ہے یعنی وہ سوچ سکتے ہیں کہ تمباکو پینے سے عمر بڑھتی ہے یا تمباکو صحت کیلیے مضر نہیں ہے۔1100593940-1

بہتر ہوتا اگر اخبار والے بوڑھی عورت کو حقے کے بغیر ہشاش بشاش دکھاتے ناں کہ چارپائی پر بے سدھ لیٹے حقہ پیتے۔ اس تصویر سے تو ایسے لگ رہا ہے جیسے حقہ ہی بڑھیا کا اوڑھنا بچھونا ہو۔