آپ لوگwww.xxxpakistan.com کا موضوع ديکھ کر چونک گۓ ہوں گے ليکن گھبرايۓ نہيں ايسي ويسي کوئي بات نہيں ہے۔ دراصل چند سال قبل ہم نے سوچا کہ کہ ايک ايسي سائٹ ہو جس پر غدارانِ پاکستان کي لسٹ ہو اور لوگ ان غداروں کے سروے ميں سب سے بڑے غدار کو چن سکيں۔ اس سائٹ پر ان غداروں کي سوانح عمري پڑي ہو جس کي تفصيل مصدقہ ذرائع سے اکٹھي کي گئي ہو۔ لوگ ان کي سوانح عمرياں پڑھ کر يہ تعين کريں کہ ملک کي تاريخ ميں اب تک سب سے بڑا غدار کون تھا۔ ہم اپني جان کي امان کيلۓ اس لسٹ ميں باحيات لوگوں کو شامل نہيں کرنا چاہتے تھے۔

اس سائٹ کي ہيڈنگ کيلۓ ہم نے اقبال کا يہ شعر منتخب کيا ہوا ہے۔

جعفر از بنگال،  صادق از دکن

ننگِ دنیا، ننگِ دین، ننگِ وطن

يہ منصوبہ اسلۓ پائيہ تکميل تک نہيں پہنچ سکا کہ ہميں ويب ڈيزائن ميں مہارت حاضل نہيں ہے اور ہم ايسي سائٹ بنانے ميں کامياب نہيں ہوسکے جہاں صرف يہ سروے اور اس کے رزلٹ ہوں يہي وجہ ہے کہ ہم اپني اس موجودہ سائٹ کو بھي پروفيشنل رنگ نہيں دے پاۓ اور يونہي وقت گزار رہے ہيں۔

اس سائٹ کي خوبي يہ ہے کہ ايک بار يہ سائٹ بن جاۓ تو اس کے بعد اس کو وقت دينے کي ضرورت نہيں پڑے گي اورمحبِ وطن ہي اس سائٹ پر اپني راۓ ديتے رہيں گے جو اس کو سنوارنے کا باعث بنتي رہيں گي۔

آپ دوست احباب سے اپيل ہے کہ اگر اس کارِ خير ميں آپ بھي حصہ لينا چاہيں تو ہماري مدد کريں۔ اگر آپ بھي ہماري طرح جان کو عزيز سمجھتے ہيں تو ہم آپ کا نام اس سائٹ پر ظاہر نہيں کريں گے۔

ہم نے اب تک ووٹ پرو سافٹ وئير تلاش کيا ہے مگر اس کو استعمال کرکے سائٹ کيسے بنائيں يہ معلوم نہيں ہوپارہا۔ اگر سروے والا سافٹ وئير خريدنا بھي پڑے تو ہم قيمت ادا کرنے کيلۓ تيار ہيں۔ اگر کوئي کاروباري پروفيشنل صاحب معاوضہ بھي طلب کريں گے تو ہم ادا کرديں گے۔

پہلے تو آپ سب احباب کي راۓ درکار ہے اس پلان کے بارے ميں۔ کيا يہ کام اچھا ہے اور کيا لوگ اس سائٹ کو وزٹ کر کے عبرت خاصل کريں گے اور اپني باقي ماندہ زندگي ملک کيلۓ وقف کرنےکي کوشش کريں گے۔ يہي ہماري خواہش ہے اور يہي ہمارا مشن ہے۔ آپ کي راۓ اور تعاون کا انتظار رہے گا۔