پچھلا سروے ہمارا مشرقی پاکستان کی علیٰحدگی کے بارے میں تھا اور نتیجہ ہماری سوچ کے مطابق نکلا یعنی ۵۵ فیصد لوگوں نے آرمی کو اس کا ذمہ دار ٹھرایا اور۲۹ فیصد نے بھٹو کو۔ باقی مجیب الرحمٰن،انڈیا، امریکہ کی شرح نہ ہونے کے برابر رہی۔ اگر ایک قاری کا شامل کیا ہوا جواب “کیونکہ پچانوے ہزار ہزار فوج نے ہتھیار ڈالے” کو ہم فوج کے کھاتے ميں ڈال دین تو فوج کو ساٹھ فیصد لوگوں نے قصوروار ٹھرایا۔ یہ بات سچ ہے کہ اگر اس وقت کا فوجی سربراہ یحٰی زانی شرابی اور غدار نہ ہوتا تو شائد ملک نہ ٹوٹتا۔ اصل جھگڑا اکثریت کو اقتدار منتقل کرنے کا تھا۔ دراصل بھٹو اور یحٰی دونوں اپنے اپنے مفادات کی وجہ سے نہیں چاہتے تھے کہ عوامی لیگ کو اقتدار منتقل کیا جاۓ اور یہی وجہ مشرقی پاکستان کی علیٰحدگی کا سبب بنی۔۔