جتنے بھی ٹاک شوز ٹی وی پر پیش کیے جاتے ہیں ان کے اینکرز دوران گفتگو انگریزی کے الفاظ تو استعمال کرتے ہی ہیں مگر وقفے کا اعلان وہ لازمی انگریزی میں کرتے ہیں۔ اس کے پیچھے کیا راز ہے ہماری سمجھ سے باہر ہے ہاں یہی لگتا ہے کہ پڑھے لکھے اور سمجھدار ہونے کے باوجود ہمارے اینکرز بھی یہی سوچتے ہیں کہ بناں انگریزی بولے وہ اپنے آپ کو پڑھا لکھا ثابت نہیں کر پائیں گے۔

آفتاب اقبال کا پروگرام حسبِ حال انتہائی جچا تلا پروگرام ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ عزیزی یعنی سہیل احمد نے سٹیج ڈراموں کے پھکڑ پن سے توبہ کر کے ٹی وی کے اس پروگرام میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ عزیزی اردو اور پنجابی کے امتزاج سے اچھا مزاح پیدا کرتا ہے۔ مگر آفتاب اقبال ہر وقفے پر کہتے ہیں۔

We will take a break and stay with us

اسی طرح کامران خان کا شو ہو، یا ڈاکڑ شاہد مسعود کا میرے مطابق، جاوید چوہدری کا کل تک، حسن نثار کا چوراہا، مبشر لقمان کا پوائنٹ بلینک وغیرہ وغیرہ سبھی وقفے کا اعلان انگریزی میں کرتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کیوں؟