ہمارے گھر کے مسائل ہوں، خاندان کے يا پاکستان کے، ہم نے ہميشہ ہر بات ميں مثبت پہلو ہي تلاش کرنے کي کوشش کي ہے اور اس قول کو پلے باندھا ہوا ہے کہ ہميشہ اپنے سے نيچے والوں کي طرف ديکھو۔ يہ حقيقت ہے کہ اگر ہم اپنے سے اوپر والوں کي طرف ديکھيں گے تو کبھي خوش نہيں رہ پائيں گے۔

ليکن پتہ نہيں کبھي کبھي ہم پر ايسا دورہ پڑتا ہے کہ سارے اصول دھرے کے دھرے رہ جاتے ہيں اور ہم مايوسي کي اتھاہ گہرائيوں ميں غوتے کھانے لگتے ہيں۔ ايک طرف پاکستان کي سولہ کروڑ آبادي کے شب و روز ديکھ کر اگر مطمٔن ہوتے ہيں تو دوسرے طرف حکومت کي عوام کيساتھ لاتعلقي چين نہيں لينے ديتي۔ ہميں يہ بھي يقين ہے کہ پاکستاني اتنے گئے گزرے بھي نہيں کہ اپنے آپ کا خیال نہ رکھ سکيں اور ترقي نہ کرسکيں مگر دوسري طرف ميڈيا پر قتل وغارت، لوٹ کھسوٹ، حکومت کي بے حسي، عوام کي بيچارگي ديکھ ديکھ کر دل کڑہنا شروع ہوجاتا ہے۔ کھيل کا ميدان ہو يا کاروبا، صنعت ہو يا ذراعت، گھر ہوں يا بازار، ہر طرف بے ايماني اور دھوکہ بازي ہي نظر آتي ہے۔

سن رہے ہيں کہ پاکستان اب پہلے جيسا نہيں رہا۔ اب ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بيٹھ کر نوکري کرنے والے کم ہوتے جارہے ہيں اور سب چھوٹے بڑے اپنے ہنر سے اپني ترقي کي راہوں پر گامزن ہيں۔ اب وہي پرائيويٹ سيکٹر ميں نوکري کرسکتا ہے جو کچھ کرکے دکھاتا ہے۔ حتيٰ کہ سرکاري اداروں کے بھي وطيرے بدل رہے ہيں اور لوگوں ميں شعور پہلے سے زيادہ رفتار سے بيدار ہورہا ہے۔ اس ترقي کو ديکھ کر دل بہت خوش ہوتا ہے۔ مگر جونہي حکومتي اقدامات کي طرف نظر جاتي ہے يعني حکومت کي خود غرضي کي مثاليں ديکھتے ہيں تو ساري خوشي غارت ہوجاتي ہے۔ جب سنتے ہيں کہ خواتين کے حقوق کے بل کے پاس ہونے کے باوجود خواتين کا استحصال پہلے کي طرح جاري ہے۔ اس کے باوجود کہ حکومت نے روشن خيالي کے دکھاوے کيلۓ وزارتِ خارجہ کي ترجمان ايک مااڈرن خاتون رکھي ہوئي ہے عورتوں کي بھلائي کيلۓ جو حکومت کو کرنا چاہئے تھا وہ نہيں کيا۔ اب بھي پاکستاني معاشرے ميں اگر کوئي سب سے زيادہ مظلوم ہے تو وہ عورت ہے۔

حکومت نے پوليس کے نظام کو درست کرنے کي کوشش کي مگر جرائم پر قابو نہيں پاسکي۔ حکومت نے بلدياتي نظام متعارف کروايا مگر جمہوريت عوام تک پہنچانے سے قاصر رہي۔ حکومت نے اسمبليوں کي مدت پوري ہونے کے دعوے تو کئے مگر قوانين ميں تبديلي اسمبلي کي بجاۓ آرڈينينسوں سے کرنے کو ترجيح دي۔ حکومت نے 2007 تک صاف پاني ہر شہر اور گاؤں تک پہنچانے کا چيلنج قبول کيا مگر چند جگہوں پر دکھاوے کے فلٹريشن پلانٹ لگا کر اپنے فرض سے سبکدوش ہوگئي۔ حکومت نے تعليم پر توجہ دي خاص کر حکومت پنجاب نے تعليم کو عام کرنے ميں اب تک دلي کوشش کي ہے مگر پاکستاني قوم کو سو فيصد تعليم يافتہ بنانے کيلۓ جو حکومت کو کرنا چاہۓ تھا وہ نہيں کيا۔

اوپر بيان کردہ مسائل اور اس طرح کي دوسري باتوں پر جل جل کر اپني تو مزاح کي حس ہي مرگئي ہے۔ ايک وقت تھا يار دوستوں ميں بيٹھ کر ہنسي مزاح کي باتيں ہوتي تھيں اب سنجيدہ باتوں کے گھيرے سے نکنلے کيلۓ سپيشل التجا کرکے دوچار باتيں دل کو خوش کرنے والي سني اور سنائي جاتي ہيں۔

پتہ نہيں کيوں ہم اپنے آپ کو مايوسي کي طرف گرتا ہوا ديکھ رہے ہيں اور اتنے بے بس نظر آرہے ہيں کہ مرض جانتے ہوئے بھي اس کا علاج نہيں کررہے۔ ہماري ہر پوسٹ ديکھں دکھوں اور غموں کا نقضہ پيش کررہي ہوتي ہے۔ کبھي اس موڈ کو بدلنے کي کوشش بھي کي تو ايک آدھ دن سے زيادہ خوش نہيں رہ سکے۔ ہماري ہروقت يہي کوشش ہوتي ہے کہ خوش رہيں اور خوشياں بانٹيں مگر پتہ نہيں کيوں ہم اس کوشش ميں بار بار ناکام ہو رہے ہيں اور گھر ميں قيد ہوکر رہ گئے ہيں۔ کيوں؟ کيوں؟ اور کيوں؟