ہمیں یاد ہے بھٹو نے پہلا الیکشن روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے پر لڑا تھا یہ الگ بات ہے کہ آج تک پیپلز پارٹی اپنا یہ وعدہ پورا نہیں کر سکی۔ بھٹو کے اس نعرے کو لے کر بھارتی فلم بنی تھی جس کے سارے گانے بہت مشہور ہوئے تھے مگر یہ گانا ہمیں آج تب یاد آیا جب اخبارات میں ہر طرف مہنگائی کی خبریں بکھری نظر آئیں۔ چینی بجلی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پتہ نہیں مڈل کلاس کا کیا حشر کرے گا۔

اس کے بول تھے “باقی کچھ بچا تو مہنگائی مار گئی”۔ یقین مانیے چھتیس سال بعد بھی اس کا ایک ایک مصرع موجودہ صورتحال کی عکاسی کرتا نظر آتا ہے۔

ہمیں یہ گانا دکھانے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ براہ مہربانی یوٹیوب پر دیکھ لیجیے۔