ہماری خواتین کی کرکٹ ٹیم نے ایشین گیمز میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ اس جیت پر ہم خوتین کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دیتے ہیں۔ دیکھا وقت بدل رہا ہے۔ ایک وقت تھا خواتین کا گھروں سے باہر نکلنا منع تھا۔ پہلے یونیورسٹی، لا کالجوں اور میڈیکل کالجوں میں مخلوط تعلیم ہوا کرتی تھی، اب ہر شہر میں ہائی سکول سے لے کر یونیورسٹیوں میں مخلوط تعلیم عام ہو چکی ہے۔ پہلے ملازمت کرنے والی لڑکی کیساتھ کوئی شادی کرنا پسند نہیں کیا کرتا تھا اب ملازم پیشہ لڑکی کو ترجیح دی جانے لگی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عورتیں اب تمام اداروں میں کام کرنے لگی ہیں۔ لڑکیاں تعلیمی میدان میں لڑکوں کو تو پیچھے چھوڑ ہی چکی تھیں اب وہ کھیلوں میں بھی لڑکوں سے آگے نکلنے لگی ہیں۔ معاشرے میں تبدیلی جلد آنے والی ہے کیونکہ اب بچوں کی مائیں پڑھی لکھی اور جسمانی طور پر چست ہوں گی۔

سیاست میں یہ نعرہ سیاستدانوں کیلیے بہت مشہور رہا ہے “ایک قدم اور بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں”۔ آج ہم یہی نعرہ خواتین کیلیے لگائیں گے