کراچی میں کئی روز سے ٹارگٹ‌کلنگ جاری ہے اور حکومت کو ذرا احساس نہیں‌ہو رہا۔ جس شہر میں ایک دن میں چوبیس افراد قتل کر دیئے جائیں اس شہر کو اسی وقت فوج کے حوالے کر دینا چاہیے۔ پتہ نہیں حکومت کس بات کا انتظار کر رہی ہے۔
ابھی چند روز قبل ایک مارکیٹ میں بھتہ خوری پر ہنگامہ ہوا اور بہت سارے لوگ متاثر ہوئے۔ لوگ مقامی سیاسی جماعتوں کی دہشت سے اتنے خوفزدہ ہیں‌کہ وہ شناخت پریڈ میں ملزمان کو پہچاننے کیلیے تھانے جانے سے کترا رہے ہیں۔
یہ کونسی سیاسی جماعتیں ہیں جو اس بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں مگر حکومت نے ابھی تک نہ تو ان کیخلاف آپریشن شروع کیا ہے اور نہ ہی ان پر پابندی لگائی ہے۔ کہیں یہ جماعتیں حکومت کی اتحادی تو نہیں؟؟؟؟؟؟