کسی بھی حکمران یا سیاستدان کو چیک کرنا کہ وہ حلال کا تخم ہے یا حرام کا بہت ہی آسان ہے اور اس کیلیے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں ہے۔ بس اس حکمران یا سیاستدان کے بارے میں چند سیدھے سادھے سوالوں کے جواب دیجیے اور اگر زیادہ تر جوابات نفی میں ہوں تو وہ حرام کا تخم ہے وگرنہ حلال کا۔
کیا وہ دوہری شہریت رکھتا ہے؟
کیا اس کے زیادہ تر اثاثے بیرون ملک ہیں؟
کیا حکمرانی کے دوران اس کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا؟
کیا وہ عام آدمی کی طرح زندگی بسر کر رہا ہے؟
کیا اس کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل نہیں کر رہے ہیں؟
کیا اس کے دور میں قرضوں کا بوجھ کم ہوا؟
کیا اس کے دور میں قومی ادارے غیرملکی فرموں کو بیچے گئے؟
کیا اس کے پیش کردہ بجٹ سے مہنگائی میں کمی ہوئی؟
کیا اس نے بجٹ میں تعلیم اور صحت کیلیے دس فیصد سے زیادہ رقم مختص کی؟
کیا اس نے عوام سے کیے گئے وعدوں کا پاس کیا؟
کیا وہ نماز روزہ کا پابند ہے؟
کیا اس نے حکمران ہوتے ہوئے اپنے خرچ پر عمرہ یا حج کیا؟
کیا اس نے ملکی اور غیرملکی افراد کو برابر جانا؟
ہم نے تو ان سوالات کیساتھ اپنے تمام سابقہ حکمرانوں کا تجزیہ کیا ہے اور ہمیں حلال کا تخم تلاش کرنے میں انتہائی مشکل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اگر آپ کوئی حلال کا تخم ڈھونڈ پائے ہوں تو ضرور بتائیے گا۔