پاکستانی وزیر جب بھارتی دورے پر گئے تو ان کی ملاقات اپنے ہم منصب سے ہوئی۔ ان کے ہم منصب نے ان کی دعوت اپنے گھر پر کی۔ پاکستانی وزیر بھارتی وزیر کا بہت بڑا گھر دیکھ کر حیران ہوئے اور پوچھنے لگے کہ آپ نے اپنی معمولی سی تنخواہ میں اتنا بڑا گھر کیسے بنا لیا۔ بھارتی وزیر نے پاکستانی وزیر کو گھر کی کھڑکی کے پاس بلایا اور پوچھا کہ کیا وہ باہر دریا دیکھ رہے ہیں؟ پاکستانی وزیر نے کہا ہاں۔ پھر بھارتی وزیر نے پوچھا کہ کیا وہ اس دریا پر بنا ڈریم بھی دیکھ رہے ہیں؟ پاکستانی وزیر نے کہا ہاں۔ بھارتی وزیر کہنے لگا کہ اس میں میرا حصہ دس فیصد تھا۔

کچھ عرصے بعد بھارتی وزیر نے پاکستان کا دورہ کیا اور ان کے ہم منصب نے ان کی اپنے گھر پر دعوت کی۔ بھارتی وزیر بھی پاکستانی وزیر کے گھر سے بہت مرعوب ہوئے اور اس کی وجہ پوچھی تو پاکستانی وزیر نے بھی بھارتی وزیر کو کمرے کی کھڑکی کے پاس بلا کر پوچھا کہ کیا وہ باہر دریا دیکھ رہے ہیں؟ بھارتی وزیر نے کہا ہاں۔ پھر پاکستانی وزیر نے پوچھا کہ کیا وہ اس پر بنا کالاباغ ڈیم دیکھ رہے ہیں؟ تو بھارتی وزیر نے پوچھا کہ کونسا ڈیم؟ پاکستانی وزیر نے کہا کہ اس ڈیم میں میرا سو فیصد کمیشن تھا۔