پچھلے ہفتے میں جہاں سٹاک مارکیٹیں ایک دم سے گریں وہیں تیل اور سونے کی قیمتیں بھی گریں۔ جب ہفتہ شروع ہوا تو امریکہ میں پٹرول کی قیمت تین ڈالر ساٹھ سینٹ فی گیلن تھی مگر ہفتے کے آخر میں پٹرول کی قیمت تین ڈالر اڑتیس سینٹ فی گیلن ہو گئی۔ کیا پاکستانی حکومت کو معلوم نہیں ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئی ہیں اور اسے بھی پاکستان میں تیل کی قیمتیں کم کرنی چاہئیں۔ کیا عمران سمیت حزب اختلاف کو بھی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی اطلاع ہے اور کیا وہ حکومت کو تیل کی قیمتوں میں کمی کیلیے احتجاج کریں گے۔