ایک ایک کر کے حکومتی ادارے تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں اور حکومت کی بے اعتنائی اپنی حدوں کو چھو رہی ہے۔ ریلوے کے انجن بند پڑے ہیں، پی آئی اے کے جہاز پرزوں کی خرابی کی وجہ سے گراونڈ ہو رہے ہیں۔ واپڈا بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بری حالت ہے۔ حکومتی ادارے اپنے بل وقت پر ادا نہیں کر رہے۔ حکومت کرائے بڑھا رہی ہے، بجلی مہنگی کرتی جا رہی ہے اور عوام مہنگائی کی چکی میں پسنے کے باوجود خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ مگر کب تک عوام بڑھتی مہنگائی پر صبر کرتے رہیں گے؟